۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ہماری قوم اپنی سکت سے زیادہ خدمات انجام دے رہی ہے انہیں منظّم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ تکرار عمل سے بچا سکے۔ 

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے قیام ادارہ سے ہی پورے ملک کے تبلیغی دورے کو تحریک دینداری کا ایک اہم جزء قرار دیا اور اس پر خادمان ادارہ آج تک عمل پیرا ہیں اور مختلف علاقہ جات کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے دورے کرتے ہیں اور وہاں کی دینی تعلیمی ضرورتوں کی حتیٰ الامکان بھرپائی کی کوشش کرتے ہیں۔ 

اسی سلسلہ میں ہفتہ وحدت کے موقع پرہریانہ اور مغربی یوپی کے کامیاب تبلیغی دورےکے بعدکاروان تنظیم کشمیر پہنچا اور مختلف بستیوں میں ’’اتحاد بین المسلمین و المومنین سیرت و ارشادات نبی کریم ﷺاور اہلبیت علیھم السلام کی روشنی میں‘‘  کے عنوان سے جلسات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 

سربراہ تنظیم المکاتب حجۃالاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ہماری قوم اپنی سکت سے زیادہ خدمات انجام دے رہی ہے انہیں منظّم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ تکرار عمل سے بچا سکے۔ 

مولانا سید صفی حیدر زیدی نے بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ اور انکی تبلیغی خدمات کو یاد کرتے ہوئےانکے قول کو بیان کیا کہ  ’’ہماری قوم بے خبرہے بے عمل نہیں‘‘  لہذا انہیں با خبر کرنا ضروری ہے۔ کیوں کہ بعض اوقات بے خبری کے سبب وہاںزیادہ محنت اور رقوم خرچ کر دی جاتی ہے جہاں ضرورت نہیں جس کے نتیجہ میں جہاں ضرورت ہوتی ہے وہ جگہیں محروم رہ جاتی ہیں۔  اس لئے ضروری ہے کہ قوم کو باخبر کیا جائے تو وہ خود بخود با عمل ہو جائے گی۔ 

واضح رہے اس کاروان تبلیغ میں جامعہ امامیہ کی نسل نوع سے لیکر بزرگان ادارہ تک شامل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .